تجارت
پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا
پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلہ میں روپے کی بے قدری کی وجہ سیاسی عدم استحکام بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 426 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ منگل انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب