ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ ادا ، ہزاروں افراد کی شرکت

ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2024, 11:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ ادا ، ہزاروں افراد کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین عبدالہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں متعدد ممالک کے رہنماء بھی موجود تھے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے میں شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔