جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 2 سوروپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 2 سوروپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 236روپے کی کمی سے 212791 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دنیا

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کی وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی عدالت انصاف نے وارنٹ یوکرین پر حملوں کی پاداش میں جاری کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کی وارنٹ گرفتاری جاری

عالمی عدالت انصاف نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے،وارنٹ یوکرین پر حملوں کی پاداش میں جاری کئے گئے،جو مبینہ جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔

آئی سی سی کے وارنٹ یوکرین جنگ کے حوالے سے عدالت کی کارروائیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں، جن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی گرفتاری کا وارنٹ بھی شامل ہے۔یہ وارنٹ پیر کو جاری کیے گئے لیکن منگل کو عام کیے گئے۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد پر شہریوں پر حملوں کی ہدایت دینے اور ضرورت سے زیادہ حادثاتی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ یوکرین میں انسانیت کے خلاف جرم کے "غیر انسانی کارروائیوں" کا الزام ہے۔

آئی سی سی کے ججوں نے کہا کہ "اس بات پر یقین کرنے کے لیے شواہد موجود ہیں کہ یہ دونوں مشتبہ افراد روسی مسلح افواج کی طرف سے یوکرین کے انفراسٹرکچر کے خلاف 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک کیے گئے میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔"

یوکرین نے اس اہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے کہا کہ ہر ایک کو اپنے کئے کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے پاس گرفتاری کے وارنٹ کو نافذ کرنے کے لیے اپنی پولیس فورس نہیں ہے۔ یہ اپنے 124 ممبران کے انصاف کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔اصولی طور پر، وارنٹ کے تحت کسی کو بھی گرفتاری کے خوف سے آئی سی سی کے رکن ملک کا سفر کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔

پوٹن خود بیرون ملک سفر کر چکے ہیں، خاص طور پر کرغزستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، جو کہ آئی سی سی کے رکن ممالک نہیں ہیں۔

تاہم، انہوں نے جنوبی افریقہ میں برکس (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) کی میٹنگ کو نظر انداز کیا، جس سے وارنٹ پر عمل درآمد کی توقع کی جا سکتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون کےپہلے اسپیل کا جلد پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کے راستے مون سون کا اسپیل پاکستان کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون کےپہلے  اسپیل کا جلد پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

مون سون کے اسپیل کا آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کے راستے مون سون کا اسپیل پاکستان کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گا۔ مون سون کے ممکنہ اسپیل کی بدولت 26 جون تا یکم جولائی تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے یکم جولائی تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے اندرونی علاقوں، جبکہ 27 جون تا 30 جون پنجاب کے بالائی اور زیریں علاقوں میں بارشوں کے واضح امکانات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین روز سے گرمی کی شدت جاری تھی، لیکن کل سے درجہ حرارت  42 ڈگری پر پہنچا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی 4 ڈگری  زیادہ محسوس کی گئی۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں  49 ڈگری جبکہ سبی، نواب شاہ اور دادو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے اسپیل سے قبل  پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں مزید  تین سے چار روز تک زیادہ  گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ بھکر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان  سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بڈھ بیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll