Advertisement

ناروے، آئر لینڈ اور سپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

اسرائیل نے ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلوا لیا ہے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مئی 22 2024، 8:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ناروے، آئر لینڈ اور سپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

ناروے، آئر لینڈ اور سپین نے فلسطینی ریاست کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلوا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے سربراہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا تاہم انہوں نے اس کا وقت نہیں بتایا جبکہ ناروے اور سپین نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو 28 مئی کو تسلیم کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ارکان سلووینیا اور مالٹا نے بھی حالیہ ہفتوں میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔

ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹوئر نے بدھ کو کہا کہ ناروے ایک آزاد فلسطینی ریاست کو اس امید پر تسلیم کرے گا کہ اس سے اسرائیل کے ساتھ امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement