پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی،قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبرسے ملاقات کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کیلئے ایران کے شہر تہران پہنچ گے۔
وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی،قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبرسے ملاقات کریں گے اور ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان اور دیگر کی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
تفریح
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔
لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان