دنیا
رشی سونک نے 4 جولائی کوبرطانیہ میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا
الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی
برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رشی سونک نےڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔
برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق الیکشن کے اعلان کے بعد برطانوی پارلیمنٹ جمعے کو تحلیل ہوجائے گی۔
رشی سونک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی ہے۔
سونک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید