Advertisement
تجارت

9 ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک، مزید ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو ارسال

ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سے زائد افرادکا ڈیٹا بھیجا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 23rd 2024, 3:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک، مزید ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو ارسال

ایف بی آر کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے نان فائلرز کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنا شروع کر دیں۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمز بند کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سے زائد افرادکا ڈیٹا بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ساڑھے 5 لاکھ افراد کی نشاندہی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ابتداء میں موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے سیکشن 114 بی کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا آغاز کر دیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر ہر صورت 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھے گا۔

Advertisement