Advertisement

3 یورپی ممالک کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلہ پر امریکہ کا ردعمل

فلسطینی ریاست یکطرفہ تسلیم کرنے سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حاصل ہونی چاہیے، امریکی صدر جوبائیڈن

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر مئی 23 2024، 3:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
3 یورپی ممالک کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلہ پر امریکہ کا ردعمل

 آئرلینڈ، سپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یکطرفہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے، صدر بائیڈن اپنے پورے کیریئر میں دو ریاستی حل کے مضبوط حامی رہے ہیں۔

وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہر ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کر سکتا ہے، لیکن بائیڈن کا خیال ہے کہ فریقین کے براہ راست مذاکرات ہی بہترین طریقہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نےبتایا کہ ہر ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ خود کر سکتا ہے، لیکن بائیڈن کا خیال ہے کہ فریقین کے براہ راست مذاکرات ہی بہترین طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب ، اردن اور پولینڈ نے بھی ناروے، سپین اور آئرلینڈ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کی حمایت کی اور کہا کہ کہا ہے کہ ناروے، سپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ’مثبت‘ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement