پاکستان
بشام حملے میں جاں بحق ہونیوالے چائنیزلواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی
وفاقی حکومت کی جانب سے بشام حملے میں جاں بحق ہونیوالے چائنیز کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ ای سی سی کا اجلاس شام تین بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کے لئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو درپیش مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ای سی سی کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کے لیے 6کروڑ 40لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی دو سمریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ اور نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
دنیا
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں
برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟