تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں 6ہزار روپے سے زائد کی کمی
سونا فی تولہ 6200 روپے کی کمی کے بعد 242000 روپے کا ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ہو گئی۔
مسلسل تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6200روپے کی کمی سے 242000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5315روپے کی کمی سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2355 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز قیمت میں 300 روپے کمی جبکہ منگل کو سونا 1900 روپے سستا ہوا تھا۔
پاکستان
گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا
گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔
کھیل
دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
جرم 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟