جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی حملوں میں مزید 91 فلسطینی شہید

گزشتہ سال سات اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں پینتیس ہزار آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور اسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی حملوں میں   مزید 91 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محصور غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم اکیانوے فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں پینتیس ہزار آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور اسی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ شہر میں کویت جنکشن پر ہونے والے حملے میں  متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

موسلادھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں 27 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوام متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا، ملک محمد احمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا

 

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل اب ایک الگ سیاسی جماعت نہیں رہی اور اس لیے اس کا کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتا۔

سپیکر نے اسمبلی میں گالی گلوچ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں اخلاقیات کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا چکے ہیں جو اس حوالے سے رپورٹ دے گی۔

سپیکر نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا۔

سپیکر نے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسمبلی کے باہر ایک کارکن پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll