اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے رفح پر قبضہ کا مطالبہ بھی کردیا


بہودی حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا اور عالمی عدالت کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شدید رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے رفح پر قبضہ کا مطالبہ بھی کردیا۔
اسرائیلی سلامتی کونسل کے وزیر بن گویر نے کہا کہ ہیگ میں یہود مخالف عدالت کی طرف سے جاری کردہ غیر معمولی فیصلے کا واحد ردعمل رفح پر قبضہ کرنا، فوجی دباؤ بڑھانا اور جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے تک حماس کو کچلنا ہے۔
اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گانٹز نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رفح سمیت جہاں بھی اور جب بھی ضروری ہوا لڑائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شہریوں کے زیادہ سے زیادہ ممکنہ تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے مطابق عمل کرے گا۔
بینی گانٹز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اپنی جنگ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کے تحفظ اور ان کی واپسی تک تحریک حماس کے خلاف یہ جنگ ضروری ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزیل سموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔ اسرائیل سے حماس کے خلاف جنگ روکنے کا مطالبہ کرنا اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہے۔
فی الحال اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کے حکم کی خلاف ورزی جاری رکھے گا۔
دوسری جانب حماس نے بھی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ حماس پوری غزہ کی پٹی کو اس حکم میں شامل کرنے کا انتظار کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے کا حکم دیا تھا۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل





