جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا


غزہ میں اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 9 سو7 ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 80420 ہو چکی ہے۔
غزہ بھر میں اسرائیل کی بمباری سے روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آ گئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے۔
اہم سرحدی گزرگاہیں بند ہونے، امدادی ٹیموں کو اجازت نہ ملنے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے تاخیری اقدامات کے باعث غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
19 مئی تک رفح سے تقریباً8 لاکھ 15 ہزار افرادنقل مکانی کر چکے تھے جبکہ شمالی غزہ سے ایک لاکھ لوگوں نے انخلا کیا ہے۔ ان علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کی پناہ گاہیں خالی ہو گئی ہیں۔ بیشتر پناہ گزین وسطی غزہ کے علاقے خان یونس اور دیر البلح کا رخ کر رہے ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق یکم اور 20 مئی کے درمیان اسرائیلی حکام کو 183 امدادی کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ ان میں 51 شمالی غزہ کے لیے تھیں لیکن اسرائیلی حکام نے ان میں صرف 27 کی ہی اجازت دی۔ جنوبی غزہ کے لیے 132 کارروائیوں میں سے نصف ہی انجام پا سکیں۔
رفح میں اسرائیل کے حملوں کے باعث انرا کا امداد تقسیم کرنے کا مرکز اورڈبلیو ایف پی کا امدادی گودام ناقابل رسائی ہیں۔ادارے نے بتایا ہے کہ گزشہ دس یوم میں ہی اس نے خان یونس میں 1 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے رجسٹرڈ کیا ہے۔
اوچا کے مطابق، رفح میں اسرائیل کی حالیہ عسکری کارروائی سے امدادی اداروں کا کام براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔ یکم تا 20 مئی ادارے نے امداد وصول کرنے کے لیے 14 مشن کیریم شالوم کی سرحد پر بھیجے تاہم ٹریفک کے مسائل، راستے بند ہونے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث چھ مشن منسوخ کرنا پڑے۔

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 21 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 21 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 21 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 14 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 17 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 20 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 18 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 18 hours ago













