برطانوی رائل فورس نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا


برطانیہ کی رائل ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ برطانوی رائل فورس نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا ہے۔ تاہم اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ طیارے کو تباہی سے لگنے والی آگ پائلٹ کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی طیارہ دوسری جنگ عظیم کی یادگار تھا۔ اس کے تباہ ہونے کا واقعہ ہفتے کی دوپہر ایک بجے لنکن شائر میں پیش آیا ہے۔ طیارہ کریش ہونے کی اطلاع کے فوری بعد سکیورٹی سے متعلق ادارے ، پولیس اور ایمر جنسی سے نمٹنے والے ادارے متحرک ہو گئے اور موقعہ پر پہنچ گیا، جہاں طیارہ ایک میدان میں گرا ہوا تھا۔جبکہ اس کا پائلٹ ہلاک ہو چکا تھا۔
سکیورٹی اداروں نے ابھی تک اس ہلاک ہونے والے پائلٹ کا نام نہیں ظاہر کیا ہے۔ تاہم اتنا بتایا ہے کہ یہ مرد پائلٹ تھا۔ برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کا اعلان کیا اور بتایا پائلٹ کی ہلاکت ہو گئی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہم اس مشکل وقت میں پائلٹ کے احترام میں ان کی راز داری کا خیال رکھیں گے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل




