- Home
- News
سکیورٹی فورسز کا پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں5 دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید
کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دو فوجی جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا، اس دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے، رحیم یار خان کے رہائشی 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور ایک اور کرک کے بہادر فرزند 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
کیپٹن حسنین جہانگیر شہید نےچار سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں، انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
اسی طرح حوالدار شفیق اللہ شہید نے 18 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 4 منٹ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل