محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے


محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسم کے اعتبار سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے جس کے سبب کراچی میں اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بھی شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں تاہم آئندہ دو روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔
جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں 47، لاڑکانہ اور سبی میں 46، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں 38، لاہور میں 41، کراچی میں 35، پشاور میں 39، کوئٹہ میں 33، گلگت اور مظفر آباد میں 32، اسکردو اور مری میں 28، فیصل آباد اور ملتان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ماہرین طب نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل



