Advertisement
پاکستان

پسماندہ اور دُور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعلی گللگت بلتستان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظم و نسق اور تمام اضلاع میں عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 28 2024، 5:33 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پسماندہ اور دُور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیر اعلی گللگت بلتستان

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ پسماندہ اور دُور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

ضلع کھرمنگ میں صوبائی سیکرٹریوں اور ضلعی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظم و نسق اور تمام اضلاع میں عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔

Advertisement