انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر ہم ان تمام لوگوں کی قربانیوں اور شراکت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا


وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آ ج جبکہ ہم 26واں یوم تکبیر منا رہے ہیں، میں سیاسی اورعسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور ہر اس شخص کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ایٹمی پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اس غیر متزلزل لگن اور استقامت کی یاد کاجشن منارہے ہیں جس کی بدولت پاکستان بیرونی خطرات سے اپنی خودمختاری اور آزادی کو محفوظ بنانے کے قابل بنا۔ یوم تکبیر کیلنڈر کی ایک تاریخ سےبھی کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن غیر معمولی سفر کی علامت ہے۔ یہ دن قومی دفاعی قوت کے تمام پہلوئوں کے ساتھ ساتھ ہمیں اس اتحاد اور تعاون کو حقیقت میں بدلنے کی مثال دیتا ہے، جو کبھی ایک ناقابل حصول مقصد کے طور پر نظر آتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا اور بالآخر ایٹمی طاقت بن گیا۔ اس پوری کوشش کے دوران، ہماری مسلح افواج چوکنا محافظ رہی ہیں، جو ہمارے ایٹمی پروگرام کو دشمنوں کے عزائم سے بچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر ہم ان تمام لوگوں کی قربانیوں اور شراکت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ ان کی میراث ہماری اجتماعی کوششوں اور قومی قوت کی مضبوط یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل




