کینیڈا نے 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے


کینیڈا نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے، اب 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی طرف سے یہ ویزا سہولت کینیڈا میں رہنے والوں کے فلسطینی رشتہ داروں کے لیے اعلان کی گئی تھی جو غزہ میں رہتے تھے مگر اب جنگ کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے ابتدائی طور پر ویزوں کی یہ تعداد ایک ہزار مقرر کی گئی تھی ، تاہم غزہ میں جنگ کے مسلسل جاری رہنے کے باعث اس تعداد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے یہ رہائشی ویزا ماہ دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔
تاہم فی الحال فلسطینیوں کے لیے غزہ سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے، اسرائیل نے غزہ کی سخت ناکہ بندی کرکے ان پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کینیڈا کے حکام کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ ویزوں کی اس تعداد میں اضافہ کر سکتے ہی۔
وزیر برائے امیگریشن امور کینیڈا مارک ملر نے کہا کہ فلسطینیوں کا غزہ سے نکلنا اس وقت ممکن نہیں ہے۔ لیکن یہ صورتحال جب بھی بدلے گی وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
وزارت امیگریشن کے ترجمان نے بتایا 448 غزہ کے فلسطینیوں کو عارضی ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جن میں سے 254 اس خصوصی ویزا پروگرام کے علاوہ ہیں۔ نیز اب تک 41 فلسطینی کینیڈا پہنچ چکے ہیں۔

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 11 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 11 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 7 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 9 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 7 گھنٹے قبل