وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کی خریداری میں کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان
گندم خریداری میں گھپلوں کے خاتمے کےلئے ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔
دوسری طرف کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار تقریباً 65 لاکھ ٹن ہے، یوریا کھاد کی ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد حصہ ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیے پنجاب میں استعمال ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کھاد کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے سخت اور موثر اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے شفاف طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی سپلائی کی ڈیجیٹل سپلائی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کیڑے مار ادویات اور کھاد ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ہر کسان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ کسانوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 16 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 15 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 19 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 18 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 15 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل













