احمد فرہاد گرفتار اورآزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے تھانہ رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کردی۔
احمد فرہار کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اورآزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔اٹارنی جنرل نے رپورٹ عدالت میںجمع کروا دی۔
یاد رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔
شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کوہر صورت بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 10 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان
- 10 منٹ قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 11 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 14 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 11 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 15 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی وضاحت
- 4 منٹ قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 15 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 16 منٹ قبل