Advertisement
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 7.50روپے کمی کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 29 2024، 4:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 7.50روپے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہے۔

Advertisement