اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 27 افسروں سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 29th 2024, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ 

امن دستور کے عالمی دن کا مقصد عالمی امن کے لئے ان دستوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سال دن کا موضوع ہے ''بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ کوششیں'' اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شمولیت کے ذریعے پاکستانی امن فوجی دستے عالمی ادارے کے مشنوں کو مہارت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 27 افسروں سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔