Advertisement
تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 30th 2024, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement