جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم سے چیمبرز آف کامرس اور مختلف صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی ملاقات

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے ،  مزید معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں ، معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم سے  چیمبرز آف کامرس اور مختلف صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مختلف صنعتی و کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی ۔ 

وزیراعظم نے کاروباری نمائندگان کی موجودگی میں  ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ، 

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے ،  مزید معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں ، معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ۔ 

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے ، پاکستان میں مقامی سرمایہ کاری بڑھے گی تب ہی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے آنے والے دورہء چین کے دوران چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دوں گا ، حکومت کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے

حکومتی پالیسیوں سے افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے متبادل توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے نئے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ 

تین بڑے ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ، قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کے لئے ماسواۓ چند اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے بقیہ تمام ایس او ایز کی نجکاری کر رہے ہیں ۔  
آئی ٹی انڈسٹری کی بہتر شرح نمو خوش آئند ہے ، بیرون ملک تعیناتی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جا رہی ہے ۔ 

وزیراعظم نے وفد کو ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ، وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو تمام صنعتی شعبوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے لئے ٹاسک دے دیا 

کاروباری برادری معیشت کی بہتری اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا۔


راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll