Advertisement
تفریح

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی  انگلینڈ کے سابق فٹ بالرگیری لائنکر کے ساتھ تصویر وائرل

  میڈیا ذرائع کے مطابق  63 سالہ میچ آف دی ڈے پریزینٹر اور گولڈ اسمتھ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار  موڈ میں دکھائی دے رہے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 31st 2024, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جمائمہ گولڈ اسمتھ کی  انگلینڈ کے سابق فٹ بالرگیری لائنکر کے ساتھ تصویر وائرل

 انگلینڈ کے سابق فٹ بالر اور کپتان گیری لائنکر اور سماجی رکن  جمائمہ گولڈ اسمتھ کو ناٹنگ ہل ریسٹورنٹ میں ایک عمدہ عشائیہ  سے محظوظ ہو تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  ۔ 

  میڈیا ذرائع کے مطابق  63 سالہ میچ آف دی ڈے پریزینٹر اور گولڈ اسمتھ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار  موڈ میں دکھائی دے رہے تھے ۔ وہ دونوں کھانے کے دوران ہنسی مذاق کرتے  نظر ا ٓرہے تھے، جبکہ ان کے ساتھ ان کی ایک خاتون دوست بھی موجود  تھیں۔

عشائیہ  سے لطف اندوز ہونے کے بعد لائنکر کو بچے ہوئے کھانے  کا  ڈبہ لے کر ریسٹورنٹ  سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا،  جبکہ جمائمہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اور  سر جھکائے، ان کے پیچھے چلتی ہوئی دکھائی دے رہی  تھیں۔

Advertisement
Advertisement