جی این این سوشل

پاکستان

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ  ترتیب دیا گیا ہے ، پانچ رکنی لارجر بینچ 6 جون کو دن ساڑھے گیارہ بجےحکومت کی طرف سے دائر اپیلیوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے عمران خان نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا، تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں کو ئی آپریشن نہیں کرنے جا رہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، کے پی کے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ آفغانستان سے بیٹھ کر آپریٹ کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ افغانستان جاکر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے، کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا، صوبوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll