جی این این سوشل

جرم

گوادرمیں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار

 وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو   نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امن و امان کے  قیام کے لیے ریاستی ادارے اور سکیورٹی اداروں کی كوششیں قابل تحسین ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادرمیں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو  ملزم گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سی ٹی ڈی نے گوادر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ 
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گرد گوادر میں قتل ہونے والےسات مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ 
دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ایک گروپ ملک میں انتشار پھیلانے کی غرض سے بلوچستان میں لوگوں کو ورغلا کر پنجابیوں کے قتل کی ترغیب دیتا ہے۔ زیر حراست دہشت گرد وں نے اعتراف کیا کہ انہیں ہدایت تھی  کہ جو بھی پنجاب سے آئے اسے قتل کر دو۔ دونوں  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت بی ایل اے سے ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے  بتایا دونوں گرفتار ملزمان سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کے  گروپ کے نشاندہی  بھی ہو چکی ہے کہ وہ کہاں سے آئے تھے ، گرفتار ملزمان سے ملنے والے معلومات  کی روشنی میں تفتیش مزید  آ گے بڑھے گی۔
وزیر داخلہ بلوچستان  نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے کوئی سروکار نہیں ، یہ کوئی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے کی سازش ہے، مزید یہ کہ جو بھی بلو چستان کے حقوق کی بات کرے گا ہم اس سے دو قدم آگے ہوں گے۔ 
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو  نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ یہ پاکستان بنانے کا وقت ہے۔ معصوم شہری دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔  بیرونی عناصر نے بلوچ عوام کو ورغلانے  کی کوششیں کی مگر ہم  دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
 وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو   نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امن و امان کے  قیام کے لیے ریاستی ادارے اور سکیورٹی اداروں کی كوششیں قابل تحسین ہے،   دہشت گردوں کو  پکڑنے کے لیے سی ٹی ڈی مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عوام کی حفاظت میں غفلت کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘‘۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ”فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘‘۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک ِ آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا جبکہ  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll