جی این این سوشل

پاکستان

گوادر پورٹ سٹی ، عوام کیلئے بےپناہ مواقع ہونگے، احسن اقبال

چین نے سی پیک کے تحت گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر پورٹ سٹی ، عوام کیلئے بےپناہ مواقع ہونگے، احسن اقبال
گوادر پورٹ سٹی ، عوام کیلئے بےپناہ مواقع ہونگے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی معیار کا پورٹ سٹی بن جائے گا جہاں عوام کے لیے روزگار کے بے پناہ مواقع ہوں گے، چین نے نہ صرف بندرگاہ کی سہولت دی بلکہ لوگوں کی سماجی اقتصادی ترقی میں بھی کردار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی ٹی وی کے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت گوادر پورٹ کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کو اس خطے کی انتہائی اہم اور تزویراتی بندرگاہ ہے، چین نے سی پیک کے تحت گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین نے نہ صرف بندرگاہ کی سہولت دی بلکہ لوگوں کی سماجی اقتصادی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ چین نے گوادر کے لوگوں کے لیے ایک جدید ترین ہسپتال بنایا ہے جس میں کراچی یا لاہور جیسے بڑے شہروں کے ہسپتالوں کی طرح اچھی سہولیات موجود ہیں، اسی طرح چین نے تکنیکی تربیت کا ادارہ قائم کرنے میں بھی مدد کی ،اس کے علاوہ چین نے سولر پینلز سے غریب لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں بھی معاونت کی اور مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گوادر کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا لیکن یہ صرف پہلا قدم ہے ، بندرگاہ کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ چین نے اپنی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم گوادر کے نوجوانوں کے لیے وظائف بھی دیے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ چین کا تعاون علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے والا ہے جس کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں شروع کیا گیا سی پیک منصوبہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ اور گوادر پورٹ کو شمال مغربی چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور میں کاشغر سے جوڑنے والا ایک کوریڈور ہے جو توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے جبکہ نیا مرحلہ زراعت اور معاشیات جیسے شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

پاکستان

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع ، پی ٹی آئی جلسہ کا ٹائم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے جلسے میں شریک شرکا پر لاٹھی چارج کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے میں شریک شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے ۔ 

پی ٹی آئی نے این او سی کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا ، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی زخمی ہو گئے ۔ 

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیں۔

سنگجانی جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق پرنے پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خبر آئی ہے اسلام آباد میں ہر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہیں۔ آج سنگجانی کے مقام پر تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔میری درخواست ہے کہ پر امن طریقے سے جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے دیں، دھرنا دیں گے اور نہ ہی لانگ مارچ کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll