جی این این سوشل

پاکستان

سوات ، مالاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ  کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات ، مالاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے  ، لوگوں میں خوف و ہراس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات ، مالاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ  کی گئی جبکہ  گہرائی 95 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان ،تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پاکستان

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع

جلسہ ختم نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن شروع ، پی ٹی آئی جلسہ کا ٹائم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے جلسے میں شریک شرکا پر لاٹھی چارج کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جلسے میں شریک شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ 

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے ۔ 

پی ٹی آئی نے این او سی کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا ، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی زخمی ہو گئے ۔ 

دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی جلسے کے لیے روانہ

وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں، ترجمان گنڈا پور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی  جلسے کے لیے روانہ

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دیر ہونے کی وجہ سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اسلام آباد کے لیے نکل گئے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

دوسری طرف پشاور میں موٹروے ایم ون پر اسلام آباد جلسے کیلئے جانے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے میں شامل فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll