جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آبا د سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آبا د سمیت ملک کے مختلف شہروں  میں بار ش کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر آندھی کے امکانات بھی واضح  ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علا قوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ، مگر بالائی علاقوں میں بارش کے باعث میدانی علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہونے کی امید ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا ، تاہم اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

شیر افضل مروت کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کر لیا

ذرائع کے مزاحمت پر شیر افضل مروت کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کر لیا

شیر افضل مروت کو اسلام آبادپولیس نے گرفتار کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اس اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنت سے باہر سے گرفتار کر لیا ۔ 

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کل جلسے میں کی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ان قانونی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں، روٹ کی خلاف ورزی، کمٹمنٹ کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملہ، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر شامل ہیں ۔ 

یا د رہے کہ مزاحمت پر شیر افضل مروت کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں، شبلی فراز

ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت اور چلینج دیتا ہوں آئیں کے پی کے میں جلسہ کرنے کی جرأت کریں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں، شبلی فراز

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام ریاستی وسائل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے پر لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جتنے فگرز اوپر نیچے کریں مہنگائی کم نہیں ہورہی، ملک نہیں چل رہا، ملک تباہی کی طرف ملک جارہا ہے، وزیر خزانہ کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال آپ نے حکومت کی اور ملک کا بیڑا غرق کیا، ہم 3 سال حکومت میں رہے ، اس وقت ہماری گنتی کم کی جارہی ہے، اس ایواں میں عوام کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے۔

شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ ایوان کے رولز میں ترمیم کریں کہ قانون سازی کے حق یا مخالفت میں کھڑے ہو کر ووٹ کریں، ایسے قوانین منظور نہ کریں جس پر آپ کو ندامت ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں دم ہے تو جلسہ کر کے دکھائیں ہم ساری سہولت فراہم کریں گے۔ آپ کو اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا خیال تھا تو شہر کو کنٹینرز رکھ کر بند کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد کی سڑکوں، پنجاب اور کے پی کے سے آنیوالی سڑکوں کو کیوں روکا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو دعوت اور چلینج دیتا ہوں آئیں کے پی کے میں جلسہ کرنے کی جرأت کریں، ہم آپ کو تمام سہولت اور چندہ کر کے پیسے بھی دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اس تمام تر پیش کش کے باوجود میں چلینج کرتا ہوں کہ لیکن آپ دس بندے بھی جمع نہیں کرپائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاست کرکے ان ایوانوں کے ممبرز بنے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما کے سابق رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی لاہور سے میانوالی جا رہے تھے، قائد آباد پہنچنے پر انہیں دل کا دورہ پڑا جہاں سے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز نے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

 واضح رہے کہ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll