جی این این سوشل

دنیا

سری لنکا میں بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک

مٹی کا تودہ گرنے سےگیارہ سالہ لڑکی اور 20 سالہ شخص دب گئے ہیں، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکا میں بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک
سری لنکا میں بارشوں سے تباہی، 14 افراد ہلاک

سری لنکا میں شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 14 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 14 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

کولمبو کے قریب سیلاب کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت متعدد افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے سےگیارہ سالہ لڑکی اور 20 سالہ شخص دب گئے ہیں ۔21 مئی سے مون سون کی شدت کے بعد سے سات اضلاع میں درخت گرنے سے 9  افراد کی جان جانے کی اطلاع ہے۔

ڈی ایم سی نے بتایا ہے کہ سری لنکا آب پاشی کے ساتھ ساتھ پن بجلی کی تیاری کے لیے بھی موسمی بارشوں پر بھرپور انحصار کرتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا کو گلوبل وارمنگ کے باعث موسمی تبدیلی سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہےملک کے 25 میں سے 20 اضلاع موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور اہم دریاؤں کے کناروں بسے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی جبکہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تواکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

سردار ایازصادق نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گورنمنٹ میں جو آرڈر جاری ہوئے میں اس پر اتفاق نہیں کرتا، جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں تو گھر کیمپ آفس ہوتا ہے ، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں، اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولزطےکرلیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ گرفتاراراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے، پروڈکشن آردڑز کے بعد سکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر جاں بحق

نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے، پولیس اہلکار سمیت پولیو ورکر  جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے تنیجے میں پولیو ورکر ابوہریرہ اور پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ لقمان اور 25 سالہ پولیو ورکر ابوہریرہ کے نام سے ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ایم پاکس میں مبتلا شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے ، متاثرہ شہری کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 4 میں سے 3 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کا کہنا ہے تینوں مریضوں کی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll