حکمران جماعت کی امیدوار نے تقریباً 58-60 فیصد ووٹ حاصل کیے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ


کلاڈیا شین بام پارڈو اتوار کو میکسیکو کی اولین خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔ انتخابات کے ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق ایک طویل عرصے سے صنفی بنیاد پر تشدد سے دوچار ملک میں تاریخ رقم ہونے والی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی منتخب ہونے والی صدر کو اپنے سرپرست اور سبکدوش ہونے والے میکسیکو صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی حمایت وراثت میں ملی ہے، جن کی غریبوں میں مقبولیت نے انہیں کامیابی دلانے میں مدد کی۔ حکمران جماعت کی امیدوار نے تقریباً 58-60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
میکسیکو اپنی مردانہ ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ نیز اسے دنیا کی دوسری سب سے بڑی رومن کیتھولک آبادی کا گھر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے برسوں سے خواتین کے لیے زیادہ روایتی اقدار اور کرداروں پر زور دیا ہے۔
کلاڈیا شین بام پارڈو 24 جون 1962 کو میکسیکو سٹی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندان سائنس دانوں پر مشتمل ہے اور وہ اپنے والدین کی دوسری بیٹی ہیں۔ ان کے والد کارلوس کیمسٹ ہیں جبکہ ان کی والدہ اینی ایک حیاتیات دان ہیں۔ دونوں 1968 میں میکسیکو کی طلبہ تحریک میں شامل تھے۔
کلاڈیا نے کالج آف سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز (سی سی ایچ)، پلانٹل سور کے ہائی سکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے فیکلٹی آف سائنس اور میکسیکو کی قومی خودمختار یونیورسٹی میں طبیعیات کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے انہوں نے 1989 میں گریجویشن کیا۔
انہوں نے معروف یو این اے ایم سے انرجی انجینیئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1995 میں وہ یو این اے ایم فیکلٹی آف انجینیئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ ان کا ڈاکٹریٹ کا مقالہ بعنوان ’میکسیکو میں رہائشی توانائی کے رجحانات اور نقطہ نظر‘ نے ملک کے توانائی کے منظرنامے کے بارے میں ان کی گہری سوچ کو ظاہر کیا۔
سنہ 1995 میں کلاڈیا لارنس برکلے لیبارٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ایک سکالرشپ پر چار سال کے لیے کیلیفورنیا چلی گئیں۔ اسی سال وہ انجینیئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی عملے میں شامل ہوگئیں۔
کلاڈیا نے سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دیگر اعلیٰ سطح کے عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔
عوامی خدمت میں ان کا سفر 2000 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے وفاقی ضلع کے سیکریٹری ماحولیات کا عہدہ سنبھالا۔ سنہ 2006 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اینڈریس لوپیز اوبراڈور کی صدارتی مہم میں بطور ترجمان شامل ہو گئیں۔
اس کے بعد انہوں نے اوبراڈور کی قیادت میں قومی ورثے کی سیکرٹری دفاع کا کردار ادا کیا۔ عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن کی مزید مثال توانائی کی اصلاحاتی تحریک کی کوآرڈینیشن سے ملتی ہے، جہاں انہوں نے قانون سازی اور بحث کے لیے ’اڈیلیٹاس‘ نامی احتجاجی بریگیڈ کی قیادت کی۔
کلاڈیا کا سیاسی کیریئر ان کی قیادت اور لگن کا ثبوت ہے۔ 2015 میں انہوں نے تلپن میئر کے دفتر کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن کر رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ ان کی کامیابیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور جولائی 2018 تک انہوں نے میکسیکو سٹی کی حکومت کی سربراہ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون کی حیثیت سے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔
سبکدوش ہونے والے صدر کی قریبی ساتھی کلاڈیا انجینیئرنگ کے پس منظر کے ساتھ ایک متاثر کن ماضی رکھتی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 3 گھنٹے قبل

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا
- 4 گھنٹے قبل

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 3 گھنٹے قبل