جی این این سوشل

پاکستان

عارف علوی کو پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کی عیادت سےروک دیا گیا

محمود الرشید جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں آپ بغیر اجازت نہیں مل سکتے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عارف علوی کو پی ٹی آئی رہنما  محمودالرشید کی عیادت سےروک دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کوسروسزاسپتال میں رہنما پی ٹی آئی محمودالرشید کی عیادت سےروک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سابق صدرعارف علوی کو ڈیوٹی پرموجود ایس ایچ او نےروکا۔ پولیس نے دریافت کیا کہ ’آپ کے پاس کوئی اجازت نامہ ہے تو آپ مل سکتے ہیں‘۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اخلاقی طور پر محمود الرشید کی عیادت کرنےآیا ہوں، عیادت کے اجازت نامے کا کسی نے نہیں بتایا۔

پولیس نے کہا کہ محمود الرشید جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں آپ بغیر اجازت نہیں مل سکتے۔ جس کے بعد سابق صدراوراعظم سواتی اجازت نہ ملنے پرسروسز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کو اپینڈیکس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جرم

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

کراچی : شہر قائد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لانڈھی کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ٹینک میں پھینک کر خود بھی اس میں کود گئی۔ اس حوالے سے خاتون کی تیسری بیٹی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی والدہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس خاتون کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار  جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نور عالم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افریقی ملک نمیبیا کا 700 سے زائد جنگلی جانوروں کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افریقی ملک نمیبیا کا 700 سے زائد جنگلی جانوروں کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

افریقی ملک نمیبیا نے ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار نے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔

وزارت نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا کی حکومت نے رواں سال مئی کے مہینے سے ہی خشک سالی کی وجہ سے ریاستی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کے باعث نمیبیا کی آدھی آبادی خوارک کی قلت کا شکار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll