پاکستان
پاکستان میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی
مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات
پاکستان میں مہنگائی ایک سال میں 11.8 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلےمئی میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4 اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
دوسری جانب مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آگئی، مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق مئی میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جب کہ مئی میں مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا ،اس کے علاوہ مئی میں آلو 14.73،گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا۔
علاقائی
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی
سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔
لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔
وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔
اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔
علاقائی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،
ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
پاکستان 8 منٹ پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز