آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق کوئی بھی پارٹی اپنی جیتی ہوئی نشستوں سے ذیادہ کی حق دار نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی اپنی جیتی سیٹوں سے زیادہ حقدار نہیں، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ہماری 78 نشستیں واپس دلائے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا مؤقف واضح ہے ، ہم سپریم کورٹ سے امید رکھتے ہیں، سپریم کورٹ آئین کے مطابق چلے گی، ماضی میں بھی پارٹیوں سے انتخابی نشانات لیے گئے، ہمیں ہماری مخصوص نشستیں دی جائیں، یہ 78نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق ہے،امید ہے حق ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنا قانونی حق لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی الیکشن کمیشن نے ہمیں مخصوص نشستیں دینے سے انکار کر دیا اور ہماری مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو بانٹ دیں۔ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق کوئی بھی پارٹی اپنی جیتی ہوئی نشستوں سے ذیادہ کی حق دار نہیں یہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے کہ وہ آئین کے مطابق ہمیں ہماری مخصوص نشستیں دے گی
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ ایک اہم مقدمہ ہے سپریم کورٹ نے طے کرنا ہے کہ عوام نے جس پارٹی کو ووٹ دئیے اس کا بنیادی حق ہے کہ اس ووٹ کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں جب سنی اتحاد کونسل کو ایک پارلیمانی پارٹی تسلیم کیا گیا 91 ممبران اس کی چھتری تلے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں چوبیس کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں ہمارے حق پہ جو ڈاکہ ڈالا گیا امید ہے سپریم کورٹ اس ڈاکے سے ہمیں بچا کر ہمارا حق ہمیں دے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کاکہنا تھا کہ آج ایک بات امید افزا رہی سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غلطیوں کو ہائی لائٹ کیا گیا اور کہا گیا کہ اس کی غلطیاں کوئی اور سٹیک ہولڈر کیوں بھگتے۔ ہمیں آج حوصلہ ملا کہ جو ہمارا نشان چھین کے زیادتی کی گئی اس کا کسی طرح ازالہ ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے بلے چھیننے سے پہلے ہم نے تمام قانونی کارروائیاں پوری کیں۔ جب آپ ایک جماعت سے اس کا نشان چھین لیتے ہیں تو پھر اسے دوسری جماعت کا سہارا لینا پڑتا ہے۔یہ سیٹیں پی ٹی آئی خواتین اقلیتی نمائندوں کی امانت ہیں۔ان سیٹوں کے دیگر جماعتوں کو بندر بانٹ ووٹر کے ووٹ کے تقدس کی پامالی ہے۔ہمیں سپریم کورٹ سے امید پی ٹی آئی کی یہ امانت اسے واپس ملے گی۔
رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ دیکھنا ہے کہ لوگ کس کو چاہتے ہیں، خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں نہیں دی گئیں، پہلی بار ہوا کہ لوگوں نے ڈھونڈا کہ کس امیدوار پر بانی پی ٹی آئی نے ہاتھ رکھا، صرف الیکشن میں جمہوریت نہیں ہوتی، صاف اور شفاف الیکشن میں جمہوریت ہوتی ہے ورنہ زمبابوے میں بھی الیکشن ہوتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ 8فروری کو جو لوگوں نے دیکھا ،ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ پی ایس ایل میں خالی نشستیں بھی دیکھتے ہیں تو منہ میں پانی آجاتا ہے۔

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 13 hours ago

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 13 hours ago

راولپنڈی: ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی، 58 کیسز کی تصدیق
- an hour ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم
- 8 minutes ago

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 16 hours ago

9 سال کے طویل سفرِ محبت کے بعد رونالڈو نے آخرکار جارجینا سے منگنی کرلی
- 2 hours ago

عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
- an hour ago

ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں،4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
- 2 hours ago

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کےضلع باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
- 2 hours ago

امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری سے بھارت سخت پریشان، برطانوی اخبار
- 3 hours ago