ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا


بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیرسرپرستی بھارتی حکومت نے کل ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر تمام اضلاع اور قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
چیف الیکشن آفیسر پانڈو رینج پولے کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے علاوہ داخلے کی سخت شرائط شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت بھارتی حکومت جاری تحریک آزادی کو دبانے اور کشمیری عوام کو دھمکانے کیلئے اپنی مسلح افواج اور خفیہ اداروں کو ہندوتوا کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس، سپیشل آپریشن گروپ اور خفیہ ایجنسیوں (این آئی اے ) اور (ایس آئی اے ) کے اہلکار مقبوضہ جموں و کشمیر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقامی رہائشیوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نوجوانوں کو بھارتی فوج اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے آج ضلع کے علاقے نیہامہ میں ایک مشترکہ پُرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 12 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 9 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 11 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 11 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 10 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل








