Advertisement

آم کے انسانی صحت پر طبی فوائد

پاکستان کے شہر ملتان میں  پیدا ہونے والا آم دنیا بھر میں بے حد  مشہور ہے، لوگ ملتان سے پاکستان بھر میں بلکہ پوری دنیا میں خاص تحائف کے طور پر بھیجتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 3rd 2024, 10:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آم کے انسانی صحت پر طبی فوائد


موسم گرما کی خاص سوغات پھلوں میں بادشاہ کی حیثیت رکھنے والا خوش ذائقہ، خوشبودار پھل آم بچے بڑے بلکہ ہرعمر کے افراد کو پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھاتے ہیں ، آم وہ  واحد پھل ہے جس سے دل نہیں بھرتا ، دیکھا جائے تو آم طبی اعتبار سے بھی بے حد مفید ہے  اور اس کے  بے شمار طبی فوائد ہیں ۔
پاکستان کے شہر ملتان میں  پیدا ہونے والا آم دنیا بھر میں بے حد  مشہور ہے، لوگ ملتان سے پاکستان بھر میں بلکہ پوری دنیا میں خاص تحائف کے طور پر بھیجتے ہیں ۔

آم کی اقسام : 

پاکستان کے مختلف شہروں میں آم کی کئی اقسام بھی پائی جاتی ہیں، جس میں  لنگڑا، چونسا، سندڑی اور انور رٹول، سر فہرست ہیں ۔
غذائی ماہرین کے مطابق آم میں 20 سے زائد وٹامنز، منرلز اور معدنیاتی اجزاء  پائے جاتے ہیں، آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض میں بیماری میں مفید ثابت ہوتا ہے  اور ساتھ ہی نظام انہضام، جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
فرحت بخش پھل آم کھانے کے نتیجے میں مجموعی صحت پر حاصل ہونے والے بے  شمار طبی فوائد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں ۔ 
غذائیت سے بھرپور : 
 آم میں فیٹ، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے، آموں میں صحت کے لیے بنیادی سمجھے جانے والے منرلز اور وٹامنز کی بھر پور ہوتی ہے جس میں  وٹامن بی 6، وٹامن کے، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، پوٹاشیم، میگنیشیم شامل ہے، آم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے ماہرین کے مطابق کمزور افراد کیلئے  آم بے انتہا مفید پھل ہے آم وزن بڑھانے کے لیے دوسرے پھلوں کی  نسبت سب سے آسان اور بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔
حمل میں مفید : 
آم حاملہ عورتوں کے لیے بھی بے انتہا مفید جانا جاتا  ہے، ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو وٹامنز اور آئرن کیلئے گولیاں دیتے ہیں جبکہ آم کو بطور بہترین خوراک  بھی لیا جا سکتا ہے۔
آم سے کینسر کا علاج : 
طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے  جبکہ گلے کے کینسر کے خلاف بھی یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے، آموں میں کوئرسیٹن، آئیسوکوئر سیٹرن، اسٹرلگن، فیسٹن، گالک ایسڈ اور میتھائل گلٹ جیسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کے مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کولیسٹرول کنٹرول رکھنے میں مفید : 
آم میں موجود ہائی لیول فائبراور وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کوکم  کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر تے ہیں اس لیے وزن بڑھنے سے پریشان  افراد دن میں آم کو بطور خواراک ضرور استعمال کریں ۔   
جلد اور آنکھوں کیلئے مفید : 
آج کے دور میں جلد اور آنکھوں کے مسائل سے ہر کوئی دوچار ہے ۔چہرے پر دانے نکل جائیں تو  چہرے کی خوبصورتی بدصورتی میں بدل جاتی ہے لیکن آم کا استعمال چہرے پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے  جب کہ آم کے استعمال سے وٹامن اے کی 25 فیصد ضروریات پوری کی جا سکتی ہےاور آنکھوں کی بینائی پر بھی مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔
گرمی کا توڑ : 
 عموماً سمجھا جاتا ہے کہ آم گرمی میں استعمال کرنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، آم کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایئں کہ جیسے ہی گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوتا ہے آپ کو دن میں ایک یا دو بار آم ضرور کھانے چاہییں  جس سے آپ کے جسم کا اندرونی نظام اچھا خاصاسرد ہو جاتا ہےجو آپ کو گرمی کی شدت اور لو لگنے محفوظ رکھتا ہے۔کیونکہ پھلوں کے بادشاہ آم کے پاس اس کا حل ہے آم کے جوس کو پنی اور چینی کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو سخت لو کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
دل کیلئے مفید : 
آموں میں موجود میگنیشم اور پوٹاشیم سے خون کی روانی کا نظام مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان اجزا سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے آم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو نارمل اور کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جو کولیسٹرول اور چکنائی کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔

 

 

Advertisement
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

  • a day ago
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 3 days ago
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 3 days ago
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

  • 3 days ago
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

  • 3 days ago
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

  • an hour ago
لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

  • 3 days ago
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 3 days ago
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

  • an hour ago
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 3 days ago
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 3 days ago
اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

  • a day ago
Advertisement