جی این این سوشل

کھیل

پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے بین الاقوامی فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے

پاکستان آنے والے بین الاقوامی فٹ بالرز میں برطانیہ کے بیلن ڈی اور مائیکل اوون، جبکہ لیور پول کلب کےمہنگے کھلاڑی ایمیل ہیسکی اور پاسکل چمبونڈا شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے  بین الاقوامی فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان فٹ بال لیگ  میں شرکت کے لیے بین الاقوامی فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے۔ 
 تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال لیگ کا میدان 4 جون سے لاہور میں  سجنے جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالرز کو مدعو کیا۔ 
پاکستان آنے والے بین الاقوامی فٹ بالرز میں برطانیہ کے بیلن ڈی اور مائیکل اوون، جبکہ لیور پول کلب کےمہنگے کھلاڑی ایمیل ہیسکی اور پاسکل چمبونڈا شامل ہیں۔ 
تمام مہمان فٹ بالرز پاکستان فٹ بال لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ 
ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ پاکستان کے دوران فٹ بالرز کی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہو گی، جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

امریکی نائب صدراور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دے دیا۔

شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کے دوران کملاہیرس نے کہا امریکی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ایک اور مباحثہ ہو۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا، ایک مباحثہ جون میں بائیڈن دوسرا کملاہیرس کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب پانچ نومبر سے پہلے کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔ ایریزونا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ اوور ٹائم تنخواہ پر ٹیکس ختم کر دیں گے، آپ کے اوور ٹائم کے اوقات ٹیکس فری ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا حق ہے کہ ہماری ایک اور بحث ہونی چاہیے۔

سی این این پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے مباحثے کو 6 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ مباحثہ دیکھنے والے 63 فیصد افراد نے کاملا ہیرس کو فاتح قرار دیا اور محض 37 فیصد کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے میں کامیاب رہے.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll