کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز وافر مقدار میں پایا جاتا ہے


موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی بے شمار موسماتی پھل دیکھنے کو ملتےہیں جو کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔موسم کے پھل کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش سے بچاؤکی خاصیت موجود ہوتی ہے۔ آڑو مکمل طور پر ہمارے جسم کی بہتری کے لیے فائدہ مند مرکب کے ساتھ حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے۔
موسم گرما کے آنے ہی یہ کھٹامیٹھا نارنگی رنگ کا پھل آڑو بازار میں آ جاتا ہے اس کوہر چھوٹا بڑا پسند کرتا ہے کیونکہ اگر یہ نرم ہوتا ہے تو بچے اور بزرگ آسانی سے کھا لیتے ہیں اور سخت ہوتا ہے تو درمیانی عمر کے افراد بھی اس رسدار پھل کو کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ صرف پھل کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کا سبزیوں کی طرح اچار بنا کر بھی کھایا جاتا ہے۔
اس پھل کے بے شمار ایسے فائدے بھی ہیں جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج آڑو کے فائدے جاننے کے بعد آپ اس کو روزانہ کھانا چاہیں گے۔
آئیے ! اس پھل کی کچھ طبّی خوبیاں جانتے ہیں۔
یہ خوشبودار اور خوش ذائقہ پھل وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ آڑو کھانے سے صحت کو بہت سارے فائدے ہوتے ہیں مثلاً ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، دِل صحت مند رہتا ہے، بیماریوں کا مقابلہ کرنے والا مدافعتی نظام طاقتور ہوتا ہے اور الرجی کی علامتیں بہتر ہو جاتی ہیں۔ آڑو کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن کے درمیان میں سخت پتھر جیسے بیج یا گٹھلی ہوتی ہے جیسے آلوچہ، خوبانی، چیری وغیرہ ہیں ۔
اس کےعلاوہ آڑو وٹامن سی، وٹامن اے اور پوٹاشیم کے حصول کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ اگرچہ تمام پھل دِل کو صحت مند رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں لیکن آڑو کے کچھ خصوصی فوائد اس حوالے سے ہیں۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آڑو کے رَس سے کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ غیرحل پذیر ریشوں سے کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے اور قبض کی شکایت بھی پیدا نہیں ہوتی ہے۔
آڑو کو چھلکا سمیت کھانے سے فائبر کی زیادہ مقدار جسم میں پہنچتی ہے ۔ پھلوں اور سبزیوں میں جو پولی فینولز غذائی اجزاء ہوتے ہیں اور آڑو میں کثرت سے موجود ہوتے ہیں، وہ جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں اور اس سے امراض قلب، ذیابیطس، کینسر اور الزائمر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ آڑو کے چھلکے اور گودے میں وٹامن سی، پولی فینولز اور کیروٹینوئڈز جیسے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کی بھرمار ہوتی ہے جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں۔
اس طرح نہ صرف بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے بلکہ بڑھاپے کی آمد میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ سنِ یاس کے مرحلے سے گزرنے والی خواتین اگر ہفتے میں کم از کم دو بار اچھی طرح آڑو کھائیں تو ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ آڑو کھانے سے جسم کے مدافعتی نظام کو کئی طریقے سے فائدہ پہنچتا ہے۔
آڑو میں جو سُرخ نارنجی رنگ کا مادّہ ہوتا ہے، اسے بیٹا کیروٹین کہتے ہیں۔ ہمارا جسم اس غذائی مادّے بیٹاکیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کر دیتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے والا اہم وٹامن ہے۔ آڑو کی سخت گٹھلی اور آڑو کے پھول کو پیس کر اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو جلد کی شگفتگی برقرار رہتی ہے اور بالائے بنفشی شُعاعوں سے جلد کو نقصان نہیں پہنچتا ہے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 15 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل






