Advertisement
علاقائی

گھوٹکی سانحے کے صرف دودن بعد، حیدرآباد میں ایک اور ٹرین کوحادثہ

حیدر آباد : گھوٹکی سانحے کے صرف دودن بعد ایک اور ٹرین کوحادثہ ، پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان ڈی ریل ہو گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 10th 2021, 3:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق گدو چوک کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی  خیبر میل ٹرین    کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔  ریلوے انتظامیہ کے مطابق ایک بوگی ڈی ریل ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

خیا ل رہے کہ پیر کے روز  صوبہ سندھ کے  ضلع گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینیں ٹکرانے سے کم از کم 66 مسافر جاں بحق جبکہ100سے زائد زخمی ہوئے۔محکمہ ریلوے کے سینئر ماتحت عملے نے رتی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ   کے  مطابق حادثہ ٹریک کے جوڑ کی ویلڈنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔

 

 

 

Advertisement