جی این این سوشل

پاکستان

صنم جا وید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ کے 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ہیں ،عالیہ حمزہ کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صنم جا وید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو سرگودھا سے رہائی کے بعد پھر گرفتارکر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو گوجرانوالہ پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ کے 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ہیں ،عالیہ حمزہ کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔ 

واضح رہے کہ صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

پاکستان

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

میرے والد عامر مغل پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے، بیٹا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل، راجہ خرم نواز اور طارق فضل چوہدری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے وکلا اورپی ٹی آئی کے شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل کے صاحبزادے پیش ہوئے اور کہا کہ میرے والد پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ترمیم شدہ درخواست دائر کردی، جس پر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست واٹس ایپ پر بھیج دی تھی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ درخواست کی ہارڈ کاپی بھی دینی چاہیئے تھی، آپ نے ٹائٹل بھی ایک جیسا لکھا ہے، اس کو تبدیل کریں، تینوں امیدوار الگ الگ درخواستیں دیں اور ٹائٹل بھی الگ کردیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہم ان درخواستوں کو سن کر فیصلہ کریں؟ کیا ہم درخواستیں مسترد کردیں۔بعد ازاں، چیف الیکشن کمشنر نے انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کی۔

اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے شکوہ کیا کہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں۔ ممبر بلوچستان نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ آپ کیسے اجنبی ہیں، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں اس کی بات کررہا ہوں۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو حق میں فیصلہ دے وہ انصاف اور باقی ناانصافی کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے، ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریمارکس پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے شعیب شاہین سے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے انجم عقیل اور خرم نواز کو ترمیم شدہ درخواستیں آج ہی دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی درخواستوں پر سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کی جبکہ طارق فضل چوہدری کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے دلائل کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے ریٹائر جج کو الیکشن ٹربیونل تعینات کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی ،ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجیٹ پر آگئی۔ 
گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی، ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا، ایک ماہ میں گندم 4.46 فیصد، دال مسور4فیصد، ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔

گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگی ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 5 فیصد، مصالحے 3.32 فیصد، ریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ میں گوشت 2.37 فیصد آلو 1 فیصد تک مہنگے ہوئے ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll