پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،محسن نقوی


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے اہم ملاقات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کے پولیس افسران کی کئی سال بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت کے تحت وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے گزشتہ کئی سال سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسران یو این جا سکیں گے۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔
انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محسن نقوی کے دور وزارت اعلی میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز ، تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس نےکہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے،خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا زیر غور لایا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے 2022 کے بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 32 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 3 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 3 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- 6 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 5 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 5 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل






