Advertisement
علاقائی

رہنماء تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 8th 2024, 3:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رہنماء تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement