اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا آپریشن امریکی مدد سے ممکن ہوا:امریکی عہدیدار کاانکشاف
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں تازہ حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے 200 سے زیاہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔
صیہونی فوج نے وسطی غزہ میں دیرالبلح کے نصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملے کیے جن میں 210 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دیرالبلح آپریشن میں 4 اسرائیلی یرغمالی بازیاب کرائے، چاروں یرغمالی اچھی صحت اور بہتر حالت میں ملے، آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا۔
امریکی صدر بائیڈن نے یرغمالیوں کی بازیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا نے دیرالبلح میں اسرائیلی آپریشن کی معاونت کی۔
اسرائیل کی جانب سے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد چار قیدیوں کی بازیابی کے اعلان کے ساتھ ہی ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پیچیدہ آپریشن میں امریکہ نے اسرائیل کی مدد کی تھی۔
دوسری جانب حماس نے 8 ماہ بعد 4 یرغمالیوں کی رہائی کو اسرائیل کی ناکامی قرار دے دیا۔ حماس کا کہنا ہےکہ آپریشن میں امریکی مدد نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمی افراد فرش پر لیٹے ہوئے ہیں اور طبی عملہ ضروری طبی سامان کی قلت کے ساتھ انہیں بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط ، انتظامی امور کاباقاعدہ آغاز
- ایک گھنٹہ قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 13 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 13 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 10 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 11 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ
- 28 منٹ قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 8 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 10 گھنٹے قبل
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل