جی این این سوشل

پاکستان

بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے 65 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز

سپارکو آئندہ مالی سال ڈیپ اسپیس آسٹرونومیکل آبزرویٹریز بھجوائے گا جس کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے 65 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی بجٹ میں جہاں مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں وہیں پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے 65 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں سپارکو کیلئے ایک نیا منصوبہ شامل کرنے کی تجویز ہے جس میں سپارکو آئندہ مالی سال ڈیپ اسپیس آسٹرونومیکل آبزرویٹریز بھجوائے گا جس کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کیلئے 59 ارب 18 کروڑ 36 لاکھ روپے، پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن اسٹڈی کیلئے 24 کروڑ 80 لاکھ، پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کیلئے 4 ارب 18 کروڑ 53 لاکھ روپے اور پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیلئے ایک ارب 35 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ملک میں اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی بجٹ میں فنڈز تجویز کیا گیا ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں 14 کروڑ روپے، نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے 6 کروڑ روپے، چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے 6 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

دالوں کی پیداوار بڑھانے کی تحقیق کیلئے 30 کروڑ روپے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں 19 کروڑ روپے اور زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیاد پر فروغ دینے کیلئے ایک ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll