حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا، خورشید شاہ
وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پر کیا کر رہی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ بجٹ حکومت خود بنا رہی یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جا رہا ہے، حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئر کر رکھا ہے، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا، کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کو دیکھنا ہو گا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کا ساتھ دینے کے چکر میں خاموشی سے عوام کے ساتھ بجٹ میں ظلم ہوتا دیکھتے رہیں، پیپلز پارٹی کا اپنا عوامی منشور ہے، اس کے لیے وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، افسوس! ہمیں کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ کام ن لیگ کو کہے بغیر کرنا چاہیے تھا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار
- 2 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے صدر بنتے ہی میکسیکو بارڈرپر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنےکا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
- 41 منٹ قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 15 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے
- 25 منٹ قبل
ضلع کرم میں امن مشن کے تحت بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا
- 30 منٹ قبل
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 13 گھنٹے قبل
لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی
- 2 گھنٹے قبل