ایک لیڈر میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ بے خوف اور خود پر اعتماد کرنے والا ہوتا ہے، علی ظفر
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے قومی ٹیم کو پیغام میں کہا کہ ایک لیڈر میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ بے خوف اور خود پر اعتماد کرنے والا ہوتا ہے۔
انسٹاگرام میں اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا ہے کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے شائقین میں ایک خاص قسم کا جوش ہوتا ہے اور تھوڑی پریشانی بھی ہوتی ہے اسی لیے میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور بابر اعظم کو ایک مفید مشورہ دے دوں شاید اس کا کچھ مثبت اثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ میں ہار جیت ہونا اپنی جگہ ہے لیکن امریکا کے خلاف میچ میں ہم نے دیکھا کہ سپر اوور میں بابر اعظم خود بیٹنگ کے لیے نہیں آئے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھیج دیا تو یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔
View this post on Instagram
علی ظفر نے بابر اعظم کو سابق کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک میچ میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے صرف 4 رنز درکار تھے جو کہ آسٹریلین ٹیم بہت آسانی سے بنا کر میچ جیت سکتی تھی لیکن اس مشکل وقت میں عمران خان خود بولنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس اوور کو اگر دیکھا جائے تو واضح نظر آئے گا کہ سابق کپتان نے اس اوور کی ایک ایک بال کو بہت ہی سمجھداری سے کروایا اور پاکستان کے لیے وہ میچ جیتا۔ عمران خان کے اعصاب مضبوط تھے اور انہیں خود پر بھروسہ تھا کہ میں اپنی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی دلواؤں گا۔
اُنہوں نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک کپتان یا لیڈر میں خود اعتمادی کا ہونا بہت اہم ہے اس لیے اب پاکستانی قوم آپ سے یہ امید کرتی ہے کہ آپ بھی عمران خان کی طرح ٹیم کو لیڈ کریں اور بغیر کسی خوف کے ڈٹ کر کھیلیں۔
علی ظفر نے قومی ٹیم اور بابر اعظم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بھی عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کی کمان گیارہویں مرتبہ پاک بحریہ کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
جنگ ختم کرے ورنہ دھمکیوں کے لیے تیار رہیں،ٹرمپ کی پیوٹن کوبڑی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عدم پیشی پرعمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل
جرمنی میں چاقو حملےسے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
میٹا کا میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ہائی پاور سیلیکشن بورڈ تعیناتیاں،بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ممبر منتخب
- 3 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کا واک آؤٹ ،صحافیوں کا شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل
ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل
کپل شرما، راج پال یادو سمیت چار بالی وڈ اداکاروں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار
- 3 گھنٹے قبل