چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی ترقی کا منظر نامہ تبدیل کردیا، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے اختتام پرانہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کے بعد ہی اقتصادی راہداری کامنظر نامہ تبدیل ہوا ہے


پاکستان اور چین نے مشترکہ کوششوں کو سراہنے کے بعد کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی ترقی کا منظر نامہ تبدیل کردیا ہے اور دونوں ممالک کی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے اختتام پرانہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کے بعد ہی اقتصادی راہداری کامنظر نامہ تبدیل ہوا ہے ۔
فریقین نے کہا کہ سی پیک کے آغاز سے اب تک دونوں ہمسایہ ممالک نے مشترکہ منصوبہ بندی تعمیر اور باہمی طور پر مستفید ہونے کے اصولوں پر عمل کیا اور سی پیک کی تعمیر سے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے ، چین کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک چین تعلقات کو ان کے خارجہ تعلقات میں اولین ترجیح حاصل ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے پاک چین تعلقات کو اس کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیاگیا۔
فریقین نے اس بات کو بھی تسلیم کیاکہ رائے کوٹ سے تھاکوٹ تک شاہراہ قراقرم کی تعمیر نو کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان واحد زمینی رابطے کا ذریعہ ہے۔
چین نے پاکستان کی صنعتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ منڈی اور تجارت کے اصولوں کے مطابق چینی کمپنیوں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائیگی۔
فریقین نے جنوبی ایشیا میں امن وامان برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں وکشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہے۔
دونوں ملکوں نے افغانستان کی پائیدار ترقی اور اسے بین الاقوامی دھارے میں لانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل


