جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور ایران کے مذاکرات عمل مزید مستحکم

اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف مسلسل جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور ایران  کے  مذاکرات عمل مزید مستحکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور ایران نے مفید باہمی تعاون اور مذاکرات عمل مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے قائمقام وزیر خارجہ علی باقری کے درمیان استنبول میں D-8 کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف مسلسل جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا۔

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 (آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، یہ آنسو گیس کے ساتھ اب گولیاں چلانے لگ گئے ہیں، یہ گولیاں ہمیں لیٹ کر سکتی ہیں لیکن مقصد سے ہٹا نہیں سکتی، گولیاں، آنسو گیس اور تشدد ہمیں مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا شور بتاتا ہے کہ انہیں ہمارے آنے سے تکلیف ہوئی ہے، انہیں بہت ٹف ٹائم دینے والا ہوں، فارم 47 والوں سے جان نہ چھوٹی تو انہیں چھوڑونگا نہیں، ہم عاجز لوگ ہیں ،حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دلوں میں چوری رکھنے والے ڈر رہے ہیں، انہیں پتا ہے ان کا وقت قریب آگیا ہے ، ہم ایک ایسا نظام لانے والے ہیں جس میں پبلک سیفٹی پروٹیکشن لازمی ہوگی، قانون میں رہ کر ہی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جلسے کیلئے این او سی دے کر بھی جو حال کرتے ہیں وہ آپ نے دیکھا ہے، یہ فارم 47 پر آئی ہوئی حکومتیں ہیں، یہ پاکستان کی جمہوریت کا نقصان نہیں کررہے بلکہ انہوں نے ملک سے جمہوریت کو ختم ہی کردیا ہے، ہم پرامن احتجاج کریں گے، جہاں جہاں حکم ملا ہے وہاں جائیں گے، کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ گولیاں ،آنسو گیس اور تشدد ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتا، پاکستان میں جمہوریت ہمارا نظریہ ہے، بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں ،ان پر کوئی کیس نہیں، ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں، ہم اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ڈنکے کی چوٹ پر سرکاری مشینری استعمال کروں گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، اگر میں جلسے میں بی آر ٹی بسیں لے کر جاتا تو یہ لوگ کہتے کہ صوبے کے وسائل استعمال ہورہے ہیں، میں اپنے ساتھ پرائیویٹ گاڑیاں اور ذاتی گاڑیاں لے کر جاتا ہوں، گاڑیوں میں پٹرول اور ڈیزل جیب سے ڈلواتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کردی، آپ کے دلوں میں جو راز ہیں وہ بتادیں ، مولانا صاحب آپ نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت امریکا کے کہنے پر گرائی، مولانا صاحب آج مان گئے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll